نوشکی :سیکورٹی فورسز کی کارروائی :کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

0 33

نوشکی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی تاہم ملزمان فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی نوشکی نے نوشکی کریش ناکہ آر سی ڈی شاہراہ کے مقام پر ناکہ بندی کی اس دوران اہلکاروں نے جب ایک مشکوک سراچہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر ایف سی نے پیچھا کیا ، ملزمان نے بدل کاریز ایریا میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ایف سی نوشکی کے گشت پارٹی نے گاڑی تحویل میں لے لی تلاشی لینے پر سینکڑوں کلو اعلی کوالٹی حشیش برآمد کر کے منشیات اور گاڑی تحویل میں لے لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.