ٹریفک وارڈن قتل کیس،بلوچستان پولیس کا مجید اچکزئی کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

0 31

کوئٹہ: پولیس نے ٹریفک وارڈن قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کیس میں اپیل کی درخواست کی تیاری آخری مراحل میں ہے، تفصیلی فیصلے اور دستاویزات کا جائزہ لےکر درخواست کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف جلد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.