بارشوں سے دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ
سکھر : ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے دریائوں اور بیراجوں پر پانی کے بہائو میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال سیلابی اور شدت میں بھی تیزی آگئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں بڑا سیلاب آ رہا ہے ملک بھر میں بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں گڈواور سکھر بیراج کے مقاما ت پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ، دریائے سندھ میں پانی کے بہائو میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کےذرائع کے مطابق اس وقت دریائے سندھ پر بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال بتدریج خطرناک ہورہی ہے، گڈو کے بعد سکھربیراج پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ کوٹری بیراج کی سمت بڑھ رہا ہے۔