ٹریفک سارجنٹ قتل کیس؛ سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی بری
کوئٹہ: عدالت نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو باعزت بری کردیا۔
کوئٹہ کی ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت کی جس میں ملزم سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دوران سماعت مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس سے عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق گاڑی پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کی ہے جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کےقریبی عزیز بھی ہیں۔