حیات بلوچ کا قتل ایف سی اہلکار نے کیا، آئی جی ایف سی بلوچستان

0 27

آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہا ہے کہ حیا ت بلوچ کا قتل ایف سی اہلکار نے کیا، یہ ادارے کی غفلت نہیں، ایک فرد کی غفلت ہے جسے قانون کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

بلوچستان کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ یہ معاملہ انسانی حقوق کا نہیں، ایک مجرمانہ فعل ہے اور ادارہ مجرم کے ساتھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا تھا، قریبی کھیت میں کام کرنے والے حیات بلوچ سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی کہ ایف سی اہلکار شادی اللّٰہ نے اسے گولی مار دی۔

آئی جی ایف سی نے کہا کہ ملزم اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے قانون کے حوالے کیا جاچکا ہے، یہ انفرادی غفلت تھی، ادارے کی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.