ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے، وزیراعظم

0 31

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قوانین پارلیمنٹ سے ہر صورت منظور کروائیں گے۔

اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان  نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوا بلز پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو بتایا کہ عوامی ریلیف کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.