• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بھارتی فوج کاکشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

web desk by web desk
September 29, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
بھارتی فوج کاکشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

سرینگر :  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں زخمی ہونیوالے یاسین احمد راتھر جو گزشتہ روز دم توڑ گئے ان کے جسم سے کیمیائی مواد کے استعمال کا ثبوت ملا ہے ۔مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے ، سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارکنوں کو شہید ،حریت پسندوں اور ان کی لاشو ں کو ناقابل شناخت بنایا جا سکے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سول سو سائٹی کے ارکان نے عالمی برادری پر جلی ہوئی لاشوں بارے حقائق کی چھان بین پر زور دیا ہے ۔ شوپیاں میں رورل ڈویلپمنٹ کے عہدیدار سبزار احمد نیکو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ادھر جنوبی کشمیر میں شہید ہونے والے 2 کشمیری نوجوان سپرد خاک کر دیئے گئے ۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ لداخ میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر میں سرکاری زبانوں میں کشمیری ، ڈوگری اور ہندی کو شامل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ۔ادھر بھارتی فوج کے ہاتھوں راجوری کے تین مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل پر بھارتی فوجی کی کورٹ آف انکوائری شروع ہو گئی ۔

Previous Post

آذربائیجان سے جھڑپوں میں مزید 30 آرمینیائی جنگجو ہلاک، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

Next Post

شاہد آفریدی نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا

Next Post
شاہد آفریدی نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا

شاہد آفریدی نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.