ضلع کوئٹہ میں 10 مختلف بیماریوں سے بچاو کی 12 روزہ مہم مورخہ تیس اگست بروز سوموار سے شروع کی جا رہی ہے

0 28

کوئٹہ  : ضلع کوئٹہ میں 10 مختلف بیماریوں سے بچاو کی 12 روزہ مہم تیس اگست بروز سوموار سے شروع ہو رہی ہے جس میں پیدائش سے لے کر 23 ماہ تک کے بچوں کو جان لیوا بیماریوں خسرہ تپ دق خناق کالی کھانسی اسہال پولیو یرقان نمونیا سے بچاو کی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ 15 سے 49 سال خواتین کو تشنج/ جھٹکے کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیئے TT ویکسین بھی لگائی جارھی ھے۔ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائینگے۔ اس کے علاوہ تمام EPI سینٹرز میں یہ سہولت موجود ھے۔
لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بر وقت ویکسینیشن کروا کر ان جان لیوا بیماریوں سی محفوظ رکھیں۔
علماہ کرام ،قبائلی معتبرین ،سوشل ورکرز اور سیاسی پارٹیوں سے گزارش ھیکہ اس مھم میں ٹیموں کو سپورٹ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.