قوم اور مذہب پرستوں نے ہمیں پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ، لالا یوسف خلجی

0 32

کوئٹہ  : بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ہمیں زئی اور خیلی کی سیاست سے نکل کراپنے میں ملک اورقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کرناچاہئے قوم اور مذہب پرستوں نے ہمیں پسماندگی، جہالت اور خوشنما نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا خلجی قوم کے نوجوان آگے بڑھ کر صوبے اور خلجی قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کریں،بلوچستان میں قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے بلوچستان امن جرگہ اپنا کرداراد کرتا رہے گا 5ستمبراتوار کو کوئٹہ سے گلستان تک ایک امن ریلی کا انعقاد کریں گے،طالبان کو افغانستان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ طالبان ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ یہ بات انہوں نے چشمہ اچوزئی کلی نظر میں خلجی قومی تحریک کے زیراہتمام ہونے والے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے حاجی چارگل خان خلجی، محمود خان خلجی، محمدخا ن خلجی، اکبر خان خلجی، حاجی جان محمد خلجی، نعیم خان خلجی، دلبرخان ناصرور علاؤ الدین خلجی نے بھی خطاب کیابلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ پشتون قوم آپس کے اختلافات کے باعث بہت سے مسائل کا شکار ہے خلجی قوم پشتون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے خلجی قومی تحریک ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے آج کے جلسے کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ صوبے میں آباد تمام قوموں کو محبت اور امن کا پیغام دیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون قوم آپس کے اختلافات اور قبائلی دشمنوں کی وجہ سے بہت سے مسائل کا شکار ہے ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتاب اور قلم ہونے کی بجائے بندوق ہے جس سے پشتون قوم آج تک ترقی نہیں کرسکی ہے ہم نے قبائلی دشمنوں کے خاتمے کیلئے بلوچستان امن جرگے کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا تھا جس میں الحمداللہ میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے اور انشاء اللہ 5ستمبر برو ز اتوار دوپہر تین بجے سرانا علی آغا مدرسہ دسے امن ریلی نکالی جائے گی جو قلعہ عبداللہ، میزئی اڈہ اور گلستان سے ہوتی ہوئی واپس سرانان علی آغا مدرسہ آکر اختتام پذیرہوگی ۔انہوں نے کہا کہ خلجی قوم بلوچستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہے جس نے ہمیشہ قوموں کے درمیان نفرتوں کے خاتمے اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کیا ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی خلجی قوم اپنا مثبت کرداراد اکرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال سے قوم اور مذہب کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا اورعوام کو پسماندگی،جہالت،بے روزگاری اور خوشنما نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ آج اکیسویں صدی میں عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ مزید کسی کے خوشنما نعروں میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلجی قوم کے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ کامیاب ہوکر خلجی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجی چار گل خلجی کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو قوم کے معتبرین اور نوجوانوں سے صلاح مشورے کے بعد قوم کو درپیش مسائل کے حل اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.