کوئٹہ‘ ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0 31

کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آر ٹی او کوئٹہ فوری بند کردیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، کرونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں افسران اور ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.