لاہور‘ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

0 34

لاہور: سی آئی اے پولیس غازی آباد کے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ملزم آصف ہلاک ہو گیا۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور تھانہ سول لائنز کے اہلکاروں کو فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آصف صدیق نے سی آئی اے غازی آباد میں چار افراد کو فائرنگ سے زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کا چند گھنٹے میں سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزم کی فائرنگ سے گزشتہ روز دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.