
لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس بحران کے عالم میں ہم وطنوں کو پاکستان کرکٹ کی حمایت کرنی چاہئے اگرچہ انہیں علم ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اچانک دورے منسوخ کرکے سب کو بری طرح مایوس کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کے بقول زندگی چلتی رہے گی اور ایسے واقعات حوصلہ پست نہیں کر سکیں گے لہٰذا بہتر ہوگا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی اسکواڈ کی بھرپور حمایت کی جائے جس کی اسے فی الوقت بہت زیادہ ضرورت بھی ہے ۔




