
کراچی : فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، دنیا ان خطرات کو سمجھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال بہتر ہوتی، ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں، افغانستان میں انتظامی انخلا سب سےبڑا مسئلہ ہے، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، افغانستان میں خلا کو نظر انداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے پہلے ہی خدشات ظاہر کیے تھے۔




