اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ، راولپنڈی ، گلیات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد  : اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں آسمان پر بادل چھائے اور پھر کھل کر برسے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button