اہم خبریںپاکستان

عوام میں اب بھی کورونا ویکسین کے حوالے سے ابہام ہے : تیمور سلیم جھگڑا

پشاور : تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عوام میں اب بھی کورونا ویکسین کے حوالے سے ابہام ہے، خیبرپختونخوا میں 30 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی، صوبےمیں روزانہ 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جگھڑا نے معاون خصوصی کامران بنگش کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی لہر ڈیلٹا ویرنٹ کی لہر ہے، 15 لاکھ لوگوں کو دوسری ڈوز دی جاچکی ہیں، بزرگ، 39 سال سے کم اور خواتین پر ہمارا فوکس ہے، جو لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ان کے ساتھ سختی کرنا پڑے گی، ان کی سم بلاک کرینگے، اگر ضرورت پڑی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی روک سکتے ہیں، انڈور اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور پر 300 لوگوں کی اجازت ہے۔

معاون خصوصی کا مران بنگش کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رہینگے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد کابینہ کا اجلاس ہوگا، اپنا فیصلہ پھر الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button