
کوئٹہ : بلوچستان میں معلومات تک رسائی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا قانون 2021 کے حوالے سے ایسوسی ایشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ بلوچستان اور مالی تعاون نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی نے اپنے نئے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کرایا۔پروگرام میں میر بہرام لہڑی نے معلومات تک رسائی کا قانون 2021 کے عمل درآمد کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے تین سال بنیادی سطح پہ معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے آگاہی کی پروگرام کیے، جن سے پتہ چلا کہ، معلومات تک رسائی کا 2005 کا قانون بہت کمزور قانون ہے، لہذا اس قانون میں ردوبدل کرنا ناگزیر ہے، اسے لے کر اگلے دو سال 2005 کے قانون میں ردوبدل کے حوالے سے بلوچستان میں ایڈوکیسی کی گئی، بالآخر فروری 2021 میں نیا معلومات تک رسائی کا قانون پاس ہوا۔ آج جو پروگرام منعقد کیا گیا تھا یہ اس ایڈوکیسی کے نتیجے میں معلومات تک رسائی کا قانون 2021 کی عملدرآمد پر کام ہوگا۔ پروگرام میں میر بہرام بلوچ نے میڈیا اور نئے معلومات تک رسائی کے قانون سے استفادہ لینا اور اس کے کیا اثرات آئیں گے اس حوالے سے تفصیلات بتاہیں، انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور معلومات تک رسائی کے قانون کو اچھا اقدام قرار دیا اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کم عمری میں شادی کا بل بھی جلد از جلد پاس کیا جائے۔ پروگرام میں محمد آصف صوبائی نمائندہ سی پی ٹی آئی نے معلومات تک رسائی کا قانون 2021 کے چیدہ چیدہ پوائنٹس شیئر کئے، انہوں نے کہا کہ قانون بننے کے بعد 120 دنوں میں لازمی ہے کہ اس پر عمل درآمد ہو اور معلومات تک رسائی کا کمیشن بنا لازم ہے۔ پروگرام میں حکومتی نمائندے بشری رند صوبائی پارلیمنٹری سیکریٹری انفارمیشن نے ایڈ بلوچستان کی کاوش کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کی کہ جیسے معلومات تک رسائی کا قانون بلوچستان اسمبلی سے ان کی حکومت نے پاس کیا اسی طرح سے اس قانون کا جلد عمل درآمد بہتر طریقے سے نظر آتا ہوا دکھائی دے گا، مزید انہوں نے یہ کہا کہ کم عمری کی شادی کے حوالے سے جو پینڈنگ بل ہے اسے جلد بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اسے خود وہ پاس کروائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے اور قوانین بنانے کے ساتھ عمل درآمد پر بھی کوشاں ہے تاکہ عوام کو مثبت نتائج مل سکیں۔ پروگرام میں لیاقت شاہوانی صوبائی حکومت کی ترجمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ہر شعبے کو اہمیت دے رہی ہے اور ہر شعبے میں یکساں فنڈز مختس کر رہی ہے تاکہ پورے بلوچستان میں یکساں ترقی ہو سکے، معلومات تک رسائی قانون 2021 اس کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کے نواب جام کمال ہمارے ایک وڑنری لیڈر ہیں اور بلوچستان میں زبردست ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ پروگرام کے اخر میں ایگزیگٹو ڈائریکٹر عادل جہانگیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔



