اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے ساحل میں غیرملکی ٹرالنگ ہورہی ہے : ڈاکٹرمالک بلوچ

لسبیلہ :  بلوچستان بھر میں نیشنل پارٹی کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے آج بلوچستان کے عوام اور سیاسی ورکروں کو احساس ہوگیا ہے بلوچستان میں اگر کوئی حقیقی جمہوری پارٹی ہے تو وہ نیشنل پارٹی ہے اس لئے آج بلوچستان کے کونے کونے سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وندر میں اپنے مختصر دورے کے موقع پر نیشنل پارٹی وندر کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب 2013میں ہمیں حکومت ملی تو پورا بلوچستان آگ میں جل رہا تھا ہم نے اپنی حکمت عملی سے امن و امان بحال کیا لوگوں کے لئے قومی شاہراہوں پر سفر محفوظ بنایا ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر بلوچستان کے ساحل میں غیرملکی ٹرالنگ ہورہی ہے جس کے خلاف پارٹی نے بھرپور جدوجہد کی اور ہمارے دوست اس کے خلاف عدالت بھی گئے موجودہ حکومت میں لسبیلہ سمیت بلوچستان میں کہیں ترقی نظر نہیں آرہی ہے آج بلوچستان بیروزگاری اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی کی دلدل میں دھنستا چلا جارہاہے ہماری جب حکومت تھی میں نے وزیراعلی ہاؤس کو عوامی ہاؤس بنایا تھا اور روزانہ سینکڑوں لوگ میرے پاس آتے تھے ہم عوامی لوگ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے درمیان رہ کر سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور پارٹی کارکنوں کی محنت رنگ لارہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قدیمی چراگاہیں اور اراضیات سیٹلمنٹ کرکے حقداروں کو دی جائیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہماری حکومت آئی تو ہم تعلیم صحت بیروزگاری اور مقامی لوگوں کی اراضیات جو سرکاری کھاتے میں درج ہوگئی ہیں ثبوتوں کی بنیاد پر مقامی لوگوں کو الاٹ کریں گے اور ہمارا مشن خوشحال اور پڑھا لکھا بلوچستان ہے انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کو کم کرنے کے لیے نادرا سے بات کریں گے اس موقع پر مرکزی رہنماء واجہ رجب علی رند ان کے ہمراہ تھے جبکہ نیشنل پارٹی لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ تحصیل وندر کے صدر ابوبکر بلوچ جنرل سیکریٹری حافظ رشید احمد سابقہ تحصیل صدر محمد امین رونجہ عطاء اللہ شاہوانی تحصیل عہدیداران الہی بخش حاجی غلام حسین رند عبدالحکیم برادیہ رحمت اللہ خاصخیلی عمیر خاصخیلی وڈیرہ رسول بخش مراد علی شاکر مراد ڈام کے ماہیگیررہنماء مرتضیٰ خاصخیلی وندر کے سیاسی سماجی شخصیت عبدالواحد انگاریہ وحید بخش بلوچ میرخان بلوچ سخی بخش سمیت درجنوں کارکن۔موجود تھے جبکہ قبل ازیں انہوں نے پارٹی وندر کے سابق جنرل سیکریٹری شوکت بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button