کھیل

مستقبل میں رمیز بھائی کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا : آفریدی

کراچی  ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں، دنیائے کرکٹ دیکھی ہے ، تجربہ کار ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے ، مستقبل میں رمیز بھائی کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔ آفریدی نے کہا کہ پی سی بی میں میرٹ پر لوگوں کو آگے لائیں، حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے ، دونوں کو چانس ملنا چاہیے ، اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، نوجوان کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکے ۔سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کی خدمات ہیں، اس کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے ، محمدحفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button