وزیر اعظم کی جان بچانے والی CPR ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز

0

اسلام آباد :  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جان بچانے والی CPR ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے خود کر رجسٹر کروائیں، ایسے افراد جو پہلے سے CPR میں پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ہیں، وہ رضاکاروں کی تربیت کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔

سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ مہم کا حصہ بنیں، تربیت حاصل کریں، 10 مزید لوگوں کو بنیادی CPR کی ٹریننگ دیں اور انعام حاصل کریں، ٹریننگ کی رجسٹریشن کیلئے عمر کے کسہ بھی حصے سے تعلق رکھنے والے افراد اہل ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.