اداروں کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے : عمران خان کیخلاف ایک اور درخواست دائر

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ اس میں عمران خان، فواد چودھری، شیریں مزاری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو ملکی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اقتدار جانے کے ساتھ ہی عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کی تحریک شروع کی، تحریک انصاف کے رہنما عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں، تحریک انصاف کے ہتھکنڈے ملکی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہیں،ملکی ادارے کمزور ہونگے تو بیرونی سازشیں کامیاب ہوسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.