
آپ ؐکی تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے:اسد قیصر کا شب معراج پر پیغام
اسلا م آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ ؐکی تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں کیاجو 28 فروری 2022 کی شب کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ شب معراج وہ با برکت رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیا رے نبی ؐکو اپنے دیدار کے لیے عرش عظیم پر بلایا۔ انہو ں نے کہا کہ شب معراج کا سفر انسانی فہم و فراست سے بالاتر ہے یہ سفر بلا شبہ ایک لا زوال معجزہ ہے جس میں بنی نو ح انسان کو کائنات کی وسعتوں سے روشناس کرایا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر کائنا ت کے مخفی رازوں کو آشکار کیا اور یہ سبق دیا کہ صراط مستقیم پر چل کر اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کر سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم آہنگی ،برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر دینی اور دنیاوی کامیابیا ں حاصل کی جاسکتی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ واقعہ شب معراج رہنمائی اور ہدایت کا ذریعہ ہے اور ہم آپس کے اختلا فات کو بھلا کر انسانیت کی فلاح کے لیے مل کر کام کریں تو اللہ تعالیٰ ہم پر اپنی نعمتوں کے خزانے کھول دے گا۔انہوں نیقوم کو اپنی صفوں میں اتحاد کو بر قرار رکھنے اور شب معراج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک اور پو ری امت مسلمہ کے لیے امن ،ترقی اور خوشحالی کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگنے کے لیے کہا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ شب معراج ہمیں اس عظیم وقعہ کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے پیارے نبی صلی علیہ وسلم آسمان کی بلندیوں پر تشریف لے گئے اور انہیں رب کریم سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے اس بابرکت رات میں عبادات کرنے اور امت مسلمہ کے لیے ترقی و خوشحالی آور اتحاد اور دنیا میں امن قیام کے لیے خصوصی دعا مانگنے کا کہا#/s#

