اہم خبریںپاکستان

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر وفاق اور سندھ میں کوئی لڑائی نہیں: شیخ رشید

کراچی:   وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں، کوئی لڑائی نہیں ، منصوبے پر دس ارب سے زائد رقم خرچ ہو گی۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نیوز نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی ہو رہی ہے، صوبائی حکومت سے درخواست کریں گے کہ متاثر ہونے والوں کو متبادل جگہ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے (کے سی آر) کی عدم تکمیل پر سندھ حکومت کی سرزنش کی تھی۔ کے سی آر منصوبے کو بحال کرنے کے کیس میں عدالت عظمی نے سندھ حکومت کو طے شدہ مدت سے قبل فلائی اوور اور انڈرپاسز بنانے کا حکم دیا تھا اور شہری انتظامیہ کو باڑ لگانے سمیت دیگر کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ریلوے سیکرٹری نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ منصوبے کی تکمیل میں متعدد مشکلات حائل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button