
ساؤتھمپٹن ( سپورٹس ڈیسک) تیسرے میچ میں ٹاس ہار کر دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 6وکٹو ں پر 180رنز بنائے ۔پلیئر آف سی میچ ڈیوڈ میلان نے 48 گیندوں پر 4چھکوں اور 5چوکوں کی مددسے 76 رنز کی اننگز تخلیق کی جبکہ ان کے ساتھی اوپنر جونی بیئر سٹو نے ایک چھکے اور 5چوکوں کی مددسے 43 گیندوں پر51رنز بنائے ،دشمانتھا چیمارا کی 4وکٹوں کی کارکردگی رائیگاں گئی ۔جوا ب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوورکی 5ویں گیند پر 91رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی،ڈیوڈ ولی نے 3شکار کئے جبکہ سام کیون نے 2کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔کرس ووکس ،کرس جورڈن ،لائم لیونگ سٹون اورمعین علی نے ایک ایک وکٹ لی ۔




