سرکلر ریلوے کیس: سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

0

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ مراد علی شاہ کو سرکلر ریلوے کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کیلئے تعمیراتی کام کے ڈیزائن کی منظوری نہ دینے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا ایف ڈبلیو او نے تاحال کام کیوں نہیں شروع کیا ؟ جس پر ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کہا ہم نے ڈیزائن بنا کر دیا تھا سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.