اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ حقوق کی جنگ لڑنے والے طلباء پر تشدد اور گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں ، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ  : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حقوق کی جنگ لڑنے والے طلباء پر تشدد اور گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں، ایسے واقعات کو نہ پہلے برداشت کیا اور نہ آئندہ برداشت کریں گے، جام حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل کو الجھا نے کی کوششوں میں مصروف ہے م اخلاقی طور پر اب حکومت ان کے پاس نہیں رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے عوام کے حقوق او ر ساحل وسائل کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ موجودہ حکمران اپنے ناکامیوں کا اعتراف کرکے عوام سے معافی مانگیں، اس وقت موجودہ حکومت بے ساکھیوں پر چل رہی ہے اور اس طرح صوبے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہو ں نے کہاکہ کوئٹہ میں طلبا و طالبات نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کیا ہے مگر صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان پر تشدد کرکے گرفتارکیاگیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کیونکہ بلوچستان کا مستقبل ان ہی طلبا و طالبات سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلباء کے مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر ان کے احتجاج میں شرکت کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند ہے لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔ جمعیت علماء اسلام مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء کی بات توجہ سے بات سنی اور سمجھی جائے اور انکا جائز حق انہیں دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button