
پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے لکھا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن، انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔




