عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پر فلسطینی عوام کو دھچکا لگا ہے، صدر محمود عباس
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے خلیجی ممالک کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی قوانین کے تحت حقیقی امن کے قیام کے لیے فلطسین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا اور 1967 کی حیثیت کو بحال کرنا ضروری ہوگا۔
