اہم خبریںبین الاقوامی
چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر کے قریب چاقو حملہ، سات افراد گرفتار

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ طنزیہ میگزین چارلی ایبڈو کے پُرانے دفتر کے قریب ایک چاقو حملے کے بعد سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور فرانس کے وزیر داخلہ نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ شخص کو مرکزی ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔ انھیں جائے وقوعہ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے علاوہ مزید چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔




