سانحہ 8 اگست کوئٹہ : قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی : بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ 8 اگست کوئٹہ کی چوتھی برسی پر پیغام پی پی پی چیئرمین نے شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی، جس میں 50 سے زائد وکلاء شہید ہوئے: بلاول بھٹو زرداری انسانیت و تہذیب کے دشمنوں نے اس سانحے کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایا: بلاول بھٹو زرداری جسٹس قاضی عیسیٰ کمیشن پر عدم عملدرآمد سانحے کے شہداء اور ان کے ورثا سے صریحاً ناانصافی ہے: بلاول بھٹو زرداری شہداء کے ورثاء اور سانحے میں زخمی ہوکر معذور ہونے والوں کے متعلق حکومت اپنی ذمیداری نبھائے: بلاول بھٹو زرداری شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کا مشن جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو زرداری وکلاء برادری سمیت پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں، آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے مرتے دم تک جدوجہد کریں گے: بلاول بھٹو زرداری


