
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 44، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 560، بلوچستان میں 26 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950، اسلام آباد میں 82 ہزار 528 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے۔




