
کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے سبی کے علاقے گانگاسان میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شہید ایف سی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداءنے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔




