اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دیدیا

اسلام آباد :  پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔ اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل لی گئی۔

پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچیں گی۔ بڑے جہازوں کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن پر ائیرپورٹ انتظامات ناکافی ہیں، تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

پاکستانی سفارت خانہ تمام افراد سے رابطہ کر کے انھیں معلومات مہیا کر رہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button