کھیل

نیوزی لینڈ گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو گریگ بارکلے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ بارکلے ایک معروف کمرشل لائر اور 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کیلیے بطورچیف ایگزیکٹو  کام کررہے ہیں، آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

گریگ بارکلے نے حمایت کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیل کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی کرکٹ برادری کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button