
لاہور : بنکنک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع کرد ی۔
بنکنک عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے 5 بکسوں میں شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف شواہد لیکر عدالت پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا ایک مرتبہ پھر الزام لگایا۔ عدالت نے استفسار کیا کیا ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرلی ہے یا آپ کو اور وقت چاہیے، تفتیش مکمل کرنے مین مزید کتنا وقت درکار ہے۔ جس پر ڈائرئکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزمان کا تعاون کرنا ضروری ہے، شروع دن سے ہی ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، ملزمان یہاں تک کہتے رہے کہ انہیں ذاتی اکاؤنٹس میں آنے والے پیسے کا بھی معلوم نہیں ہے۔
ڈائریکٹرایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ 2020 میں شوگر انکوائری کمیشن بنایا گیا، رمضان شوگر ملز نے لوئر اسٹاف کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے، پیسہ فرضی انداز میں ایسے گھمایا کہ ظاہر ہو لین دین کا کاروبار ہے، 20 ملازمین کے نام 27 اکاؤنٹ سامنے آئے، مزید بھی ہوسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بیان سن کر دکھ ہوا، افسر کا ایسے غلطی بیانی کرنا افسوسناک ہے، وکلا نے ایف آئی اے کو تمام جواب بھجوا دیئے ہیں۔



