اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے دور افتادہ علاقے صحت، تعلیم پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہویات سے محروم ہیں ، سید ظہور آغا

کوئٹہ :  گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے ماضی میں بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی حکمت عملی کا فقدان کے باعث پورے بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ صوبہ کے دورافتادہ اضلاع میں آج بھی صحت، تعلیم، پانی اور بجلی کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام کئی مشکلات سے دوچار ہیں تاہم بنیادیں سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حاجی مراد بادینی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ نوشکی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سابق صوبائی وزیر غلام دستگیر بادینی بھی موجود تھے. وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کی معیشت کا انحصار زراعت اور لائیو سٹاک پر ہے. اور ان دونوں شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے ہی صوبہ کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے. وفد نے گورنر بلوچستان کو ڈسٹرکٹ نوشکی کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور گورنر بلوچستان نوشکی کا دورہ کرنے کی دعوت دی. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button