اہم خبریںبین الاقوامی
امریکا دہشتگرد تنظیموں کو ہتھیار، آلات اور گاڑیاں فراہم کرتا ہے : اردوان

استنبول : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نیٹو اتحادی ہونے کے باوجود ترکی اور امریکا ایک دوسرے کے برعکس پوزیشن پر کھڑے ہیں ۔ استنبول میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے کی بجائے انہیں سپورٹ کر رہا ہے ، انہیں بھاری مقدار میں ہتھیار، مختلف آلات اور گاڑیاں فراہم کرتا ہے ۔ روسی ہم منصب پیوٹن سے متوقع ملاقات پر انہوں نے کہا کہ روسی صدر سے ان کی توقعات کی نوعیت کافی مختلف ہے ۔ شام میں امریکا کی دلچسپی ختم ہو چکی ہے ، روس ، ایران اور ترکی کو شام میں امن زون کے قیام کیلئے بات چیت کرنی چاہیے ۔




