اہم خبریںبین الاقوامی
شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے تحریری معافی مانگ لی، جنوبی کوریا

سیئول: جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ اُن نے شمالی کوریا کی سرحدی فورس کے ہاتھوں ہمارے شہری کی ہلاکت پر تحریری طور پر معذرت کرلی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے اُس واقعے پر معافی نامہ بھیجا ہے جس میں شمالی کوریا کی فوج نے بحری سرحد پر فائرنگ کرکے جنوبی کوریا کےشہری کو ہلاک کردیا تھا۔
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں نے جنوبی کوریائی شخص کی ہلاکت کے واقعے کو غیر متوقع اور رسوا کن قرار دیا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے کسی معاملے پر براہ راست معافی مانگی ہو۔




