کھیل
گارڈن سٹی گالف کلب کے تحت نائٹ گالف چیمپئن شپ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان میں عالمی معیار کے گالف کورس بنانے اور گالف کے معیار کو بڑھانے میں بحریہ ٹاؤن کا اعلیٰ مقام ہے جس کا سہرا چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کو جاتا ہے ۔کموڈور محمد الیاس کی قیادت میں گارڈن سٹی گالف کلب نے بہت ترقی کی ہے ۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن نائٹ گالف چیمپئن شپ اسی گالف کورس میں زیر سرپرستی چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کھیلا جا رہا ہے جو 28 اگست تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ میں 56 ٹاپ پروفیشنلز،54 خواتین گالفرز اور جونیئرز،12 کارپوریٹ ٹیمز،100 کلب ممبرز،ڈپلومیٹس اور سینئر گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔چیمپئن شپ میں پروفیشنلز کیلئے 30 لاکھ کی رقم انعام کے طور پر رکھی گئی ہے ۔اے اے اے ایسوسی ایٹس ٹورنامنٹ میں پارٹنر کے طور پر کام کر رہا ہے ۔




