اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں آئندہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا،

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہرکا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، جتنا جلد ممکن ہو ویکسینیشن کروائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button