شوبز

پریانکا سے مشابہہ قرارد یئے جانے پر ژالے کے مداح بھڑک اٹھے

لاہور  معروف اداکارہ ژالے سرحدی کوبالی ووڈ اداکارہ سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر ژالے کے مداح بھڑک اٹھے‘ ایسا کہنے والے کو کھری کھری سنا دیں۔

حال ہی میں ژالے سرحدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے انہیں پریانکا چوپڑا کہہ دیا۔ اداکارہ نے مداح کے اس تبصرے پر مضحکہ خیز ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہاتنا بڑا دھوکہ تو نہ پریانکا دے سکتی ہیں اور نہ ہی وہ!! اداکارہ کی اس انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا اس وائرل اسکرین شاٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس اداکارہ کے اس مداح کو اپنی آنکھوں کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔

صارفین کا خیال ہے کہ پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی پریانکا چوپڑا سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ژالے ، پریانکا سے زیادہ خوبصورت ہیں، پتا نہیں پریانکا مس انڈیا کیسے بن گئیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ فین بھی آج کل عقل سے پیدل اور اندھے ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button