اہم خبریںبین الاقوامی

نائیجیریا: گیس ٹینکر میں دھماکا، 28 افراد ہلاک

نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں گیس ٹینکر پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔

ریاستی گورنر کا کہنا ہےکہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button