اہم خبریںپاکستان

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے حکومت سندھ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہدایت

 کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کیلئے آڈیٹر جنرل کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

 حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کی امداد کےلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کےلیے آڈیٹر جنرل سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کےاراکین سندھ اسمبلی ، معاون خصوصی، مشیران کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں جمع کی جائے گی جب کہ سرکاری ملازمین کی صرف 5 روز کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دی جائے گی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 تک 5 روز اور گریڈ 16 سے گریڈ ایک تک 2 روز کی تنخواہیں سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ سیلاب فنڈ میں جمع ہوں گی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button