
کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ حل ہونے تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا میٹنگ کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو موقف دینے کا موقع دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 120 روز میں انتخابات کروانے کا نہیں کہا، 120 روز میں بلدیاتی الیکشن کروانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ مردم شماری کا معاملہ حل ہونے تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، بلدیاتی الیکشن آئین وقانون کے مطابق ہونے چاہئیں، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہے۔




