شوبز
تحائف لینا اور دینا دونوں اچھے لگتے ہیں : ماورا حسین

کراچی ( سٹاف رپورٹر ) اس سے آپس میں محبت بڑھتی ہے ، ایک بار مما نے مجھے ایسا سرپرائزنگ گفٹ دیا کہ جس کے بارے میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی، یہ ان دنوں کی بات ہے جب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور مما نے اس خوشی میں مجھے کارکا تحفہ دیا تھا، ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، اس تحفے پر جو میرے اندر خوشی کے جذبات تھے ، انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ گھرداری سے مراد اگرکھانا پکانے سے ہے تو اس میں بہت کم دلچسپی لیتی ہوں البتہ کھانا کھانے کا بہت شوق ہے ، اگر وقت پر اپنا من پسند کھانا نہ ملے تومیرا موڈ آف ہوجاتا ہے ۔ کچن میں زیادہ نہیں جاتی تاہم چائے وغیرہ ضرور بنا لیتی ہوں۔مما کے ہاتھ کے تو تمام ہی کھانے اچھے لگتے ہیں۔



