اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد  :  وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم اور کورونا کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، کورونا کے باوجود ملک بھر میں پولیو خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیا گیا، پولیو کے خاتمے کیلئے 7 سے 11 جون تک خصوصی مہم چلائی گئی، مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے، توقع ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button