اہم خبریںپاکستان

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد  :  کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button