اہم خبریںکھیل

فیفا کوالیفائنگ میں جرمنی ، فرانس ، اٹلی ،انگلینڈ کی فتح

برلن ( سپورٹس ڈیسک ) فیفا ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں جرمنی نے سربیا، فرانس نے سلوینیا، اٹلی نے کروشیا اور انگلینڈ نے لکسمبرگ کو شکست دے دی۔ ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گروپ ایچ کے میچ میں جرمنی نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ لی شولر نے جرمنی کی طرف سے ہیٹ ٹرک سکور کی۔ گروپ آئی کے میچ میں فرانس نے سلوینیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ جی میں اٹلی نے کروشیا کو باآسانی 0-5 مات دی جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ نے لکسمبرگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-10 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی طرف سے برائٹ، وائٹ اور گرین ووڈ نے دو، دو گول سکور کئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button