اہم خبریںپاکستان

مینار پاکستان واقعہ : بزرگ شہری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار معطل

لاہور:  پولیس حکام نے مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں بزرگ کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے میں 71 سالہ بزرگ کی گرفتاری میں غلطی ہوئی، جس نے گرفتار کیا اسے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشے والے واقعے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

میڈٰیا سے گفتگو میں پولیس والوں کی کال آئی کہ آپ کے زیر استعمال فون چوری کا ہے، ہمیں اس سلسلے میں ملاقات کرنا ہے۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس والے میرے گھر آئے اور اپنے ساتھ تھانے لے جا کر مجھے حوالات میں بند کر دیا۔

حاجی وزیر خان نے کہا کہ مینار پاکستان میں خاتون کیساتھ جو واقعہ پیش آیا اس وقت میں اپنے گھر میں موجود تھا۔ پولیس والوں کو ہماری عزت کا بھی خیال کرنا چاہیے تھا، بغیر تفتیش کئے مجھے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button