اہم خبریںبلوچستان

عالمی طاقتوں نے مجبور ہوکر طالبان سے دہشت گردی کا لیبل ہٹایا ، مولانا عبدالغفور حیدری

شکر گڑھ  : جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے مجبور ہوکر طالبان سے دہشت گردی کا لیبل ہٹایا اور مذاکرات کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم قائم ہے اور اہداف کے لیے پْرعزم ہے۔عبدالغفور حیدری نے مینارِ پاکستان واقعہ کے حوالے سے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث لاہور واقعہ سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔اْنہوں نے کہا کہ ایسا ماحول عمران خان کے دھرنے سے شروع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی پی پی و دیگر جماعتیں استعفوں پر تیار ہوجائیں تو حکومت 2 دن میں گِرجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button