اہم خبریںکھیل

شرفین ردرفورڈ سپر لیگ کا اہم مرحلہ چھوڑنے پر مایوس

لاہور : پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹر شرفین ردرفورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا اہم مرحلہ چھوڑ کر جانے پر مایوسی ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کئے گئے پیغام میں شرفین ردرفورڈ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے ہی میری ترجیح رہی ہے کیوں کہ پی ایس ایل نے مجھے دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر باپ کی طرح میں بھی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے مجبور تھا کیوں کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شرفین ردرفورڈ نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر ملے گے۔ شرفین ردرفورڈ نے اپنی ٹیم پشاور زلمی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ شرفین ردرفورڈ نے ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ کے دوسرے مرحلے میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button